28 فروری 2019 - 13:43
ایران کا پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزير خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی ختم کرنے اور ثالثی کا کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اظہارکیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی ختم کرنے اور ثالثی کا کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اظہارکیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کو صبر و تحمل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ ہندوستانی وزير خارجہ سشما سوراج کے ساتھ بھی ٹیلیفون پر گفتگو کریں گے۔

.......

/169